انشاءاللہ پپو پانچوں مضامین میں فیل ہوگا، شیخ رشید

10:49 AM, 28 Jul, 2017

اسلام آباد: ایک عظیم قوم کی حیثیت سے سپریم کورٹ کافیصلہ ہمیں قبول ہے.ہم نے کیس پورے جوش و جذبے سے لڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جے آئی ٹی سپر سکس کی مثال نہیں ملتی۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا 40فیصد نتیجہ آچکاہے، 60فیصد بھی آجائیگا.سپریم کورٹ سے تابوت بھی نکلے گا، ثبوت بھی نکلے گا.انہوں نے حسین نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پپو پانچوں میں فیل ہوگا۔نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو معلوم بھی نہیں تھا کہ پاناما کیاتھا۔آج آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت فیصلہ ہونا ہے.ساری فورس آئین و قانون کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔آج کوئی جشن منائےگا اورکسی کی شام غریباں ہوگی.شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلہ خدانخواستہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول کریں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

 
 

مزیدخبریں