اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے آج پانامہ کا فیصلہ سنایا جانا ہے۔پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنما سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس حوالے سے جمشید دستی بھی سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ لیکن انکی بد قسمتی کہ وہ اپنا پاس گھر بھول آئے ہیں۔ آدھا گھنٹہ گزرجانے کے باوجود جمشید دستی گیٹ کے باہر کھڑے ہیں لیکن انہیں پاس کے بغیر اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔ جمشید دستی کی پریشانی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب ان کے بار بار رابطہ کرنے پر بھی رجسٹر آفس سے کوئی جواب نہیں آیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اپنا پاس گھر بھول آیا ہوں لیکن پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ میں داخل ہو جائوں گا۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، شیخ رشید،شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، نعیم الحق ، فواد چوہدری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔