اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پُر امید ہیں کہ پانامہ کا فیصلہ پاکستانی سیاست پر اثرانداز ہوگا۔ وزیراعظم نااہل ہوئے تو ملک کرپشن فری بن جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ،جس جس کا نام پانامہ میں ہے ان سے حساب لیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جتنا تیز ہو گاجمہوریت مضبوط ہو گی، آج پاکستان مقروض ہے تو کرپشن کی وجہ سے،آج کا فیصلہ منزل نہیں منزل کی جانب ایک قدم ہے۔نواز شریف کے بعد تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے۔جس جس کا نام پانامہ میں ہے ان سے حساب لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نااہل ہوئے تو ملک کرپشن فری بن جائے گا،احتساب کا عمل جتنا تیز ہو گا جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہو گی،آج پاکستان مقروض ہے تو کرپشن کی وجہ سے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ منزل نہیں منزل کی جانب ایک قدم ہے۔