اسلام آباد: سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ گھر میں ٹی وی پر سنیں گے تاہم عمران خان کے وکیل پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 41 رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں جو سپریم کورٹ میں جاکر پاناماکیس کا فیصلہ سنیں گے۔جبکہ عمران خان فیصلے کے وقت بنی گالا میں ہی رہیں گے .
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں