محمد شامی کا ردعمل: ثانیہ مرزا سے تعلقات کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا قرار

محمد شامی کا ردعمل: ثانیہ مرزا سے تعلقات کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا قرار

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی اور ثانیہ مرزا کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرکے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، جن کا مقصد ان کی بدنامی اور کردار کشی تھا۔

شامی نے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا اداروں نے ان تصاویر کی تصدیق کیے بغیر خبریں نشر کیں، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ جو اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنا کر جھوٹ پھیلاتے ہیں، نہ صرف ان کے بلکہ معاشرے کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی ان کے اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔