آئی سی سی کے سی ای او جیف آلڈرائس نے استعفیٰ دے دیا

آئی سی سی کے سی ای او جیف آلڈرائس نے استعفیٰ دے دیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف آلڈرائس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جیف آلڈرائس نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں جنرل منیجر کرکٹ کے طور پر کیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

آئی سی سی سے قبل، آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے طور پر کام کر چکے تھے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے استعفے پر ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آلڈرائس نے عالمی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ جے شاہ نے ان کے فیصلے کا احترام کیا.

مصنف کے بارے میں