پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 فروری کو عام تعطیلات کے باعث تنخواہیں اور پنشن 31 جنوری تک جاری کی جائیں گی۔
صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سرکاری ملازمین نے خوش آئند قرار دیا ہے اور اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔