پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ جنید اکبر نے حال ہی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ بھی سنبھالا تھا اور اب وہ پارٹی کی صوبائی قیادت میں اپنی نئی ذمہ داریوں کو ادا کریں گے۔