عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,700 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ فی اونس سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2,741 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مالیاتی عوامل اور طلب و رسد کے تغیرات کا نتیجہ ہے۔