سندھ ہائیکورٹ میں 12 نئے ججز کی حلف برداری کل ہوگی

سندھ ہائیکورٹ میں 12 نئے ججز کی حلف برداری کل ہوگی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز 29 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں نئے ججز سے حلف لیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے دس بجے سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہو گی۔
یہ تقرریاں عدالتی نظام میں اصلاحات اور انصاف کی بروقت فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد یہ ججز اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

مصنف کے بارے میں