وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج پیکج کا حتمی اعلان کر دیا

وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج پیکج کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے لیے حج پیکج کی قیمتوں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق، لانگ حج پیکج کی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سرکاری حج اسکیم کے تحت محدود نشستیں باقی ہیں اور نئی درخواستیں 30 جنوری تک پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے اور باقی خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ جاری ہے۔

پرائیویٹ عازمین حج کے لیے بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں