’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، شہباز شریف

’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔

 اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیاء یوتھ الائنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس پروگرام کو نوجوانوں کے لیے اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے لیس کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

وزیراعظم نے دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے اور اس کے رکن ممالک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے کمزور مالی وسائل کے حامل ہونہار طلبا کو وظائف دیے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں دانش سکولز قائم کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا اور نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘‘ ان کی سیاسی زندگی کا اہم جزو ہے اور اس کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں