سٹاک ایکسچینج میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

سٹاک ایکسچینج میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان جاری رہا، اور انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔ آج کاروبار کے آغاز پر 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو آیا تھا، مگر تھوڑی دیر بعد انڈیکس منفی ہو گیا، اور 100 انڈیکس میں 703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 816 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 اس سے قبل گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس نے مثبت سے منفی کی طرف سفر کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 14 ہزار کی حد بھی کھو دی گئی تھی۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی کرنسی روپے کے مقابلے میں 8 پیسے سستی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں