سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

09:24 AM, 28 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں اہم بلز کی منظوری اور نئی ترامیم شامل ہیں۔

اجلاس میں پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری پر بحث کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وزیر داخلہ تین نئے بل ایوان میں متعارف کرائیں گے۔ ایجنڈے میں امتناع سمگلنگ مائیگرینٹس ترمیمی بل 2025، امتناع سمگلنگ آف پرسنز ترمیمی بل 2025 اور امیگرینٹ ترمیمی بل 2025 پیش ہوں گے۔

سینیٹر فیصل واڈا ایف بی آر ملازمین کے لیے 1010 گاڑیوں کی خریداری پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے۔ جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی رولز آف بزنس میں ترامیم تجویز کریں گے۔

مزیدخبریں