چین، بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

چین، بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

بیجنگ: چین اور بھارت پانچ سال بعد دوبارہ براہ راست فضائی سروس شروع کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات کے دوران اس فیصلے کا اظہار کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے، اور پروازوں کی بحالی کے فریم ورک پر بات چیت کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

یہ اہم پیشرفت چین اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ کے باوجود ہوئی ہے، کیونکہ 2020 میں متنازع سرحدی علاقے میں ہونے والی فوجی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آئی تھی۔

مصنف کے بارے میں