سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت  بحال

 سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت  بحال

اسلام آباد :سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت  بحال کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی معطلی ختم کرتے ہوئے رکنیت بحال کردی ہے۔

  معطلی کے بعد سے آئی سی سی  سری لنکن کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی کررہا ہے اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور دوبارہ حکومتی مداخلت نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ معطلی کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کررہا ہے اور اب مطمئن ہے کہ سری لنکن کرکٹ مزید رکنیت کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کررہا۔

آئی سی سی نے قوانین کی خلاف ورزی پر 10 نومبر کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت نومبر میں معطل کردی تھی۔ رکنیت کی معطلی کے خلاف سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 21 جنوری کو درخواست دائر کی تھی۔

مصنف کے بارے میں