مائیکروسافٹ کا کیلیبری فونٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

مائیکروسافٹ کا کیلیبری فونٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن :مائیکروسافٹ نے کیلیبری فونٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 17 سال بعد اپنے ڈیفالٹ فونٹ کیلیبری کو دوسرے فونٹ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیلیبری کی جگہ کمپنی نے ایپٹوس کو بطور ڈیفالٹ فونٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

 یہ فونٹ 2007 سے مائیکرو سافٹ کا ڈیفالٹ فونٹ تھا، تاہم 2021 میں مائیکرو سافٹ نے اس فونٹ کو دوسرے سے بدلنے کا اعلان کیا تھا۔ اس فونٹ کو ٹائمز نیو رومن کی جگہ ڈیفالٹ فونٹ بنایا گیا تھا، اس نے بہت اچھا کام کیا لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔


مائیکرو سافٹ نے ایپٹوس کا انتخاب گزشتہ برس کیا تھا لیکن صارفین کو اس کا اجراء اب کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں