اسلام آباد :نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف مہم کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ججز کے خلاف مہم کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ عدلیہ کے خلاف چلنے والی مہم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، تقریباً 100 انکوائریز ہوچکی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں ہے، جو کچھ عدلیہ پر تنقید ہوئی وہ تنقید کے زمرے میں نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ہراساں نہیں کیا گیا، کسی کو اٹھایا گیا اور نہ رات میں دروازہ کھٹکھٹایا گیا، ججز کے خلاف مہم کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے۔تنقید کو تہذہب کے دائرے میں رہ کر کیا جانا چاہیے، بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہیے، جبکہ جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔