کراچی :کراچی ریلی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔ کراچی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا۔
تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔ پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والےکارکنوں کو منتشر کردیا جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سائوتھ سید اسد رضا کے مطابق پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں 25 کارکنان گرفتارکرلئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے میں ایس ایچ او بوٹ بیسن سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔