انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع

05:51 PM, 28 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:انسٹا گرام میں ایک  نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ فلپ سائیڈ نامی نئے فیچر سے صارفین اپنی سیکنڈری فوٹو فیڈ تیار کر سکیں گے جس تک رسائی قریبی دوستوں کو حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ انسٹا گرام میں صارفین پہلے ہی اپنی پوسٹس کو مخصوص افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایپ میں صارفین کے لیے کلوز فرینڈز سے گرڈ  پوسٹس کرنے کی سہولت کچھ عرصے پہلے فراہم کی گئی تھی۔سٹوریز میں آڈینس لسٹس نامی فیچر کی آزمائش بھی انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔

اب فلپ سائیڈ فیچر ایک نیا اضافہ ہے جو لگ بھگ پہلے متعارف کرائے گئے فیچرز کی طرح ہی کام کرتا ہے۔اس فیچر کے لیے صارف کو اپنے دوستوں کی ایک الگ فہرست تیار کرنا ہوگی جو کلوز فرینڈز سے مختلف ہوگی۔

مزیدخبریں