ہمیں پرامن طور پر برابری کی سطح پر الیکشن کا حصہ تو دور  ہم سے فیلڈ ہی چھین  لی گئی:گوہر خان 

03:41 PM, 28 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نہ ہمیں کاغذات فراہم کئے گئے نہ ہی مخالفین سے سوال کرنے کا حق دیاگیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نہ ہمیں کاغذات فراہم کئے گئے نہ ہی مخالفین سے سوال کرنے کا حق دیاگیا۔صبح 8 سے شام 4 تک انتہائی تیزی میں کارروائی کی جارہی ہے۔

   ہمارا مطالبہ ہےکہ بطور شہری اور سیاسی جماعت ہمیں  برابری کی سطح پر الیکشن لڑنے کا موقع دیاجائے۔  ہمارے امیدوار آزاد الیکشن لڑرہے ہیں لیکن وہ اپنی جماعت کے ساتھ ہیں۔ ہمارے کاغذات مسترد کردیے گئے اوربلے کے انتخابی نشان سے محروم کیاگیا۔

شاندار پاکستان، شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا  یہ ہمارا نعرہ ہے۔ ہمیں پرامن طور پر برابری کی سطح پر الیکشن کا حصہ تو دور  ہم سے فیلڈ ہی چھین  لی گئی۔  

مزیدخبریں