جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر  پولیس کی بھاری نفری

جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر  پولیس کی بھاری نفری

ملتان: پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر  پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

زرائع کے مطابق ملتان پولیس کی بھاری نفری سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کے باہر تعینات ہے جب کہ ملتان شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بھی پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔

اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم  X پر خود  بھی تصدیق کی اور اپنے گھر  کے باہر  پولیس نفری کی ویڈیو بھی شائع کی۔  

خیال رہے کہ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پنجاب اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل  پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کیا تھا جس میں سینئیر سیاستدان کے کے2 داماد اور  2 نواسوں سمیت 36 افراد کو  نامزد  کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ مقدمہ درج کیے جانے سے ایک روز قبل مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے داماد اور نواسے سمیت 8 ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر یہ چھاپہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران مارا گیا تھا جس میں مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی، چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی آزاد امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو جاوید ہاشمی نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ وہ کسی کے حق میں نہیں لیکن الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں