راولپنڈی :پیپلزپارٹی آج لسبیلہ اور راولپنڈی میں سیاسی پاور شو کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے لسبیلہ میں ہونے والے جلسہ عام سے سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی بی 21 حب کے نامزد امیدوار میر علی حسن زہری جلسہ گاہ کی تیاریوں کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جلسہ گاہ میں جیالوں کے بیٹھنے کیلئے 1 لاکھ کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ سکیورٹی کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی راولپنڈی میں بھی سیاسی میدان لگائے گی۔پیپلزپارٹی کا جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا، جلسہ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مقامی قائدین خطاب کریں گے۔
پیپلزپارٹی آج لسبیلہ اور راولپنڈی میں سیاسی پاور شو کرے گی
02:06 PM, 28 Jan, 2024