مریم نواز اور صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 سمیت پانچ قومی وصوبائی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع

12:31 PM, 28 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: این اے 119 سمیت 5 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ  چھپائی کی جارہی ہے،مریم نواز،صنم جاوید،پرویز الہٰی سمیت دیگر کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع ہو گئی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مریم نواز،پرویز الہی، میجر طاہر صادق،صنم جاوید،شوکت بسرا اور عمر اسلم کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے جا رہے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 119 سمیت پانچ قومی وصوبائی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ طباعت کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 87,49،119،160  اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 32 کے از سرنو بیلٹ پیپرز شائع کرنے پڑے ہیں۔


مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے مدمقابل ہیں جبکہ صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مزید امیدواروں سے متعلق ہدایت دی تو ان حلقوں کے بلیٹ پیپرز بھی دوبارہ چھاپے جائیں گے۔

مزیدخبریں