شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد قتل، مقدمہ درج

شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد قتل، مقدمہ درج

شیخوپورہ: شیخوپورہ کے  نواحی گاؤں جھبراں منڈی میں حملے کے دوران کلہاڑی کے وار سے 2 خواتین،ایک 8سالہ بچے اور ایک معمر شخص سمیت چار افراد کو  قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیسذرائع کے مطابق  نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول شاہ محمد کے بیٹے بشارت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

ذرائع کے مطابق جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔

حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔

اس سے قبل 17 جنوری کو بھی شیخوپورہ میں اسی قسم کے ایک واقعہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 2 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں