لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط ، دوران حراست فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کر دی ۔
چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے کہا کہ دوران حراست شخص پر تشدد یا وقار کے خلاف کارروائی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے خط میں اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا ۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے ۔ جس پر چیف جسٹس کو فوری ایکشن لینا چاہیے ۔