جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

06:20 PM, 28 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماءفواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔ 
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پیر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا۔ 
سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔ 
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگر عملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چوہدری کا فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے جو لاہور میں پنجاب فرانزک لیب میں ہونا ہے۔ 
سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں