بھارتی ایئرفورس کے 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے، پائلٹ ہلاک ، 2 زخمی

02:15 PM, 28 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارتی ایئر فورس کے دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیا پردیش کی گوالیار بیس سے اڑان بھری تھی۔ میراج طیارے میں ایک اور سوکوئی طیارے میں 2 پائلٹ موجود تھے۔

مدھیا پردیش کے علاقے مورینہ میں حادثے پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں