عمران خان دہشت گردوں کا سرپرست ، اس کی سپاری کوئی کیسے دے سکتا ہے، اقتدار چھن جانے سے اس کا دماغی توازن خراب ہوگیا: پیپلز پارٹی 

01:43 PM, 28 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان  کردیا ہے۔ کہا عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا جائے گا اگر انہوں نے آصف زرداری پر لگائے الزامات واپس نہیں لیے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ ، فرحت اللہ بابر ،نیر بخاری نے عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات پر نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے ۔ہم اس کے خلاف ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور عمران خان سے ثبوت طلب کرلیں۔ 

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان خود طالبان خان اور دہشت گردوں کے سرپرست ہیں کوئی اور دہشت گردوں کو ان کی سپاری کیسے دے سکتا ہے۔ عمران خان پاکل ہوچکے ہیں انہیں اپنا علاج کرانا چاہیے۔ اقتدار چھن جانے سے اس کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے۔ 

مزیدخبریں