ابوظہبی: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوار کی ابو ظہبی سے لاہور روانگی کے موقع پر تاج پوشی کی گئی ۔
نیو نیوز کے مطابق دبئی کی کاروباری شخصیت نے مریم نواز کو قیمتی تاج پہنایا۔ تاج پر مریم نواز، نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز آج لاہور پہنچ رہی ہیں جہاں ان کے استقبال کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔ پورے لاہور کو مریم نواز کے استقبالی بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔