ابوظہبی: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی ابوظہبی سے لاہور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ 11 بجے روانہ ہونے والی پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگئی ہے۔ ان کا طیارہ ایمرجنسی کے باعث روکا گیا تھا۔
نیو نیوز کے مطابق مریم نواز جس طیارے میں سوار ہیں اس میں ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ ابوظہبی سے لاہور روانگی کیلیے جہاز میں سوار#خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/Z47nRfga8J
— PMLN (@pmln_org) January 28, 2023
ابوظہبی ایئرپورٹ میں میڈیکل ٹیم طیارے میں آئی اور مسافر کا معائنہ کیا جس کے بعد طیارے کو لاہور کے لیے روانہ ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔