اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے فواد چودھری سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ حبا چودھری کا بیان بھی سامنا آ یا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو بھی انکی 5 سالہ وزارت اعلیٰ سے پہلے 2002 میں گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب کا حال وہ نہ ہوتا جو ہے۔
پرویز الٰہی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ فواد چودھری سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر فواد چودھری کو ایک ماہ پہلے گرفتار کر لیا جاتا تو اسمبلی نہ ٹوٹتی۔
بعد ازاں چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کر لی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فواد چودھری کے خاندان کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔