تحریک انصاف میں اگر  ہوں تو میرٹ کی وجہ سے ہوں:ممبر پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران

Sania Kamran, PTI MPA, Imran Khan, PMIK

لاہور: رہنما تحریک انصاف اور ممبر پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے والد منظور الہٰی کرکٹ کے میدانوں میں عمران خان کی ٹیم کا حصہ تھے اور میں سیاسی میدان میں ان کا حصہ ہوں ۔

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما ثانیہ کامران نے کہا کہ اگر تحریک انصا ف میں ہوں تو میرٹ پر ہوں اور 12 سال سے تحریک انصاف کا حصہ ہوں  کیونکہ ہم  نے ماضی کی روایتوں کو توڑا لیکن لوگوں کو سمجھانا مشکل کام ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کامران نے  کہا کہ احساس پروگرام ،کسان کارڈ،ہیلتھ کارڈ،زینب بل اور اسمبلی میں  ریکارڈ قانون سازی،ایکسپورٹ میں اضافہ ہمارے اہم کارنامے ہیں جبکہ  ہم  فلم انڈسٹری کو فلم انڈسٹری کہہ تو دیتے  ہیں لیکن اس کو انڈسٹری بنانا پڑے گا کیونکہ  یہاں آوے کا آو ہی بگڑا ہوا ہے۔

ممبر پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے کہا کہ ایک وقت آیا تھا جب پاکستان پولیو فری ملک ہو گیا تھا لیکن غفلت کی وجہ سے اس بیماری نے دوبارہ سر اٹھایا ہے لیکن ہماری حکومت کی کوششوں سے یہ بیماری ایک دفعہ پھر دم توڑ رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں