کراچی :پاکستان میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پی ایس ایل میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے اہم پابندی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 12سال سے کمر عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔