کوئٹہ :سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کا ایک گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ،ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل آج سوئی کے علاقے میٹ میں بی آر اے کے حملے میں چار افراد شہید ہو گئے تھے ،جس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے کزن سائیں بخش بھی شامل تھے ۔
سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان ری پبلکن آرمی کے حملے میں چار افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ معصوم لوگوں پر حملے کب تک برداشت کیے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرا کزن سائیں بخش چار بچوں کا باپ تھا۔ صوبائی اور وفاقی حکومت معصوم لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ اس صورتحال میں لوگوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خود کوئی اقدام کریں۔ حکومت کی رٹ کو نافذ کیا جانا چاہیے۔