لاہور: حکومت پنجاب نے پہلی سے چھٹی جماعت تک کے اسکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق لاہور اور راولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ اب چھٹی جماعت تک کے بچے 15 فروری تک 50 فیصد حاضری کے تحت اسکول آئیں گے۔
ANNOUNCEMENT
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 28, 2022
Only in Lahore & Rawalpindi.
In all Public & Private Schools, classes up to Grade 6 will be staggered (50% students each day) until February 15th, 2022. Classes 7 through 12 will remain on the previous schedule. Please follow COVID SOPs.
واضح رہے کہ اس سے قبل اس حکمنامے کا اطلاق 31 جنوری تک پرائمری اسکولوں میں ہونا تھا۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی اسکولوں میں آئیں گے۔