نئی دہلی :پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی شہری سیکا خان کو پاکستان میں مقیم اپنے بھائی سے ملنے کے لئے ویزا جاری کر دیا،محمد صدیق اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1947ء میں علیحدگی کے وقت دونوں بھائی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے۔آج بھی بھارت سرکار سرحدوں کی دشمنی کو لے کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ،74 سال سے بچھڑے بھائی سرحد پار مل بھی گئے تو پاکستان نے دونوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کو ایشو نہیں بنایا اور امن کا پیغام دیتے ہوئے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے سیکا خان کو اپنے بھائی سے ملنے کیلئے پاکستان کا ویزا ایشو کر دیا ۔
74 سال بعد دونوں بھائیوں کی ملاقات کرتارپور کوریڈور پر ہوئی تھی،پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی شہری سیکا خان کو پاکستان میں مقیم اپنے بھائی سے ملنے کے لئے ویزا جاری کر دیا۔
Today, Pakistan High Commission issues visa to Sika Khan to visit his brother, Muhammed Siddique and other family members in Pakistan. The two brothers separated in 1947 were recently reunited after 74 years at Kartarpur Sahib Corridor. pic.twitter.com/SAmkGmaQKT
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022
محمد صدیق اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں،1947ء میں علیحدگی کے وقت دونوں بھائی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے۔74 سال بعد دونوں بھائیوں کی ملاقات کرتارپور کوریڈور پر ہوئی تھی۔
واضح رہے پاکستان نے نومبر 2019ء میں ویزا فری کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھادونوں بھائیوں کی کرتارپور راہداری پر ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ راہداری لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔