دبئی : بھارت میں سپاٹ فکسنگ کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے والے زمبابوے کے سابق کرکٹر برینڈن ٹیلر پر پابندی لگادی گئی ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی ہوگی وہ کسی قسم کی کرکٹ کھیل سکیں گے نہ کوئی عہدہ رکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کےسابق کرکٹر برینڈن ٹیلر نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی بزنس مین نے انہیں بلیک میل کرکے سپاٹ فکسنگ کرائی ۔
گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ 2019 میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارت سے ایک بزنس مین نے انہیں سپانسرشپ کا معاہدہ کرنے کے لیے بھارت بلایا۔
انہوں نے ٹویٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت پہنچنے پر انہیں ہوٹل لے جایا گیا جہاں کوکین کو نشہ کرایا گیا۔ اگلے دن وہ لوگ میرے ہوٹل کے کمرے میں آئے اور مجھے کوکین کا نشہ کرتے ہوئے کی ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کیا اور سپاٹ فکسنگ کرنے کو کہا۔
انہوں نے بتایا کہ جان کے خوف سے میں نے ہاں کردی اور واپس زمبابوے چلا گیا۔ میں نے تمام تفصیلات آئی سی سی کو بتائیں اور سوچا تھا کہ آئی سی سی میچ فکسرز کے خلاف کارروائی کرے گا الٹا آئی سی سی میرے خلاف ہی پابندیاں لگانے جا رہا ہے تاہم آئی سی سی کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کروں گا۔