روس یوکرین تنازعہ کیساتھ کرغزستان اور تاجکستان میں بھی جھڑپیں 

05:54 PM, 28 Jan, 2022

دوشنبے:ایک طرف جہاں روس اور یوکرین کا سرحدی تنازعہ چل رہا ہے وہیں دوسری طرف کرغزستان اور تاجکستان میں بھی ایک بار پھر حالات خراب ہو گئے لیکن گزشتہ شپ شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ،جھڑپوں میں دو شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو ئے تھے ۔

کرغزستان اور تاجکستان نے تازہ سرحدی جھڑپوں اور فوجی موجودگی میں اضافے کی اطلاعات کے بعد مکمل جنگ بندی پر اتفاق کر لیا  ہے۔دونوں ملکوں کے سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے معاہدے کا اعلان کرغزستان میں مشترکہ نیوز بریفنگ میں کیا۔

تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دو افر اد ہلاک ہو ئے۔اُدھر روس کے وزیر خارجہ سر گئی لیوروف نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے عملدر آمد پر زور دیا۔دوسری طرف ترکی نے تاجکستان اور کرغزستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

جنگ بندی پر اتفاق ، دونوں ممالک کے صوبائی گورنرز اور سرحدی انتظام کے حکام کے درمیان سرحد پر ہونے والے اجلاس کے دوران طے پایا ۔فریقین نے فورسز کو واپس بلانے، سرحد پرمربوط گشت اور اہم شاہراہ پر گاڑیوں کی روانی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ 

 گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان متنازع سرحد پر پانی کے معاملے پر ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ 

مزیدخبریں