اٹاری بارڈر: بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے معروف بھارتی سنگر و اداکار گیپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیا۔
معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گیپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں مل سکی اور وہ اپنے دیگر 6 ہم وطن اداکاروں سمیت بھارت کے اٹاری بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار گیپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی امیگریشن نے اپنی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے روک رکھا ہے، اور انہیں بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ اداکار گیپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی بارڈرپرموجود ہے۔