کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔
’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آرہے ہیں۔
پشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔
ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔