وفاقی کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان 

05:02 PM, 28 Jan, 2022

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے ،جس میں وزارت داخلہ ،دفاع اور اطلاعات کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک کو وزارت داخلہ جبکہ فواد چوہدری کو وزارت دفاع دئیے جانے کا امکان ہے ،موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو اس وزارت سے ہٹا کر نیا وزیر اطلاعات مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ میں تبدیلیوں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے کابینہ میں تبدیلی کا علم نہیں،ان کا کہنا تھاکہ وزارت اطلاعات میں جانےکا ابھی وقت نہیں۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک وزیر دفاع اور فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں جبکہ اس سے قبل فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید بھی اس سے قبل وزیر اطلاعات اور ریلوے رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں