لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن کی محبت میں جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو سلام، اللہ شہداء کو جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10جوان شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔