اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت جعلی معلومات پر دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے جبکہ ہمارے ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات ہو گی۔ ٹی ٹی پی کے حوالے سے معید یوسف کا بیان غلط رپورٹ ہوا۔ بھارت کو واہگہ کے ذریعے افغانستان میں گندم بھیجنے کی اجازت دی لیکن بھارت نے تاحال تاریخ کا بتایا نہ ہی ٹرکوں کی تفصیلات دیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی معلومات پر دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت اظہار رائے پر پابندی لگا رہا ہے اور بھارت پاکستان کو منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ٹارگٹ کرتا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستانیوں کے یوٹیوب چینلز کو جعلی قرار دے کر بلاک کرا رہا ہے اور اظہار رائے پر پابندی لگا رہا ہے جبکہ کشمیر پریس کلب کی بندش صحافیوں کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہے۔ بھارت پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ٹارگٹ کرتا ہے لیکن اب خود عالمی اداروں نے جھوٹے پروپیگنڈے پر اسے بے نقاب کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی وزرایے خارجہ کا کونسل کا اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے فون پر بات ہوئی ہے، افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور کشمیر کی صورتحال پر بات گقتگو ہوئی، پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی حوثی باغیوں کے مزید حملوں کو مذمت کرتا ہے۔ ٹی ٹی پی کے حوالے سے معید یوسف کا بیان غلط رپورٹ ہوا۔