انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،ڈانس جشن کی ویڈیو وائرل 

04:27 PM, 28 Jan, 2022

کابل :انڈر19ورلڈکپ میں افغانستان نےپہلی بارسیمی فائنل کےلیے کوالی فائی کر لیا ،کوارٹرفائنل میں سری لنکاکوہرانےکےبعد افغان کھلاڑیوں  نے خوب جشن منایا۔

افغان کرکٹ ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔

افغان ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا،تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

انڈر 19 فاتح افغان ٹیم نے اپنی اس تاریخی جیت پر جشن مناتے ہوئے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔

مزیدخبریں