لاہور: شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہوسٹ نعمان اعجاز نے شکوہ کیا ہے کہ اداکار فیصل قریشی بے حد مصروف انسان ہیں، ہمارے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔
سینئر اداکار اور نیو ٹی وی کے پروگرام جی سرکار کے میزبان نعمان اعجاز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس پر ایک فین نے ان سے کہا کہ وعدہ کریں کہ اپنے پروگرام میں اداکار فیصل قریشی کو مدعو کریں گے، تاہم نعمان اعجاز نے اپنے مداح کو جواب میں لکھا کہ ’فیصل قریشی بے حد مصروف انسان ہیں، اُن کے پاس ہمارے لیے وقت نہیں ہے، ان سے متعدد بار رابطہ بھی کیا لیکن ان کے پاس کبھی ٹائم نہیں ہوتا۔‘
واضح رہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نیو ٹی وی کے پروگرام جی سرکار کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے شو میں زیادہ تر شوبز سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں تاہم اب تک فیصل قریشی کی پروگرام میں شامل نہ ہونے کی وجہ نعمان اعجاز نے خود ہی بتا دی ہے۔