سٹیٹ بینک بل ، ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ : وزیر اطلاعات 

02:41 PM, 28 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بل پاس کرانے میں حکومت کی مدد کی ہے ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت نے سینیٹ میں ایک اور شکست دی ہے۔ اکثریت کے باوجود اپوزیشن سٹیٹ بینک ترمیمی بل کو نہیں روک سکی اس کے لیے پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ثابت ہوگیا ہمارا کوئی مقابل نہیں۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف آ نہیں رہے بلکہ حکومت ان کو برطانیہ سے واپس لے کر آ رہی ہے۔ اپوزیشن کو کچھ نہیں پتا۔پریشان ہوں کہیں اپوزیشن ایک دوسرے کے کپڑے ہی نہ پھاڑ دے۔ اس بری شکست کے بعد اب اپوزیشن کو سکون رہے گا۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب بھی عدالت نے اختیارات سے تجاوز کیا تو ملک کا نقصان ہوا۔ لاہور کے ساتھ نیا شہر بسا رہے ہیں۔عدالت کو ان معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے۔ راوی پراجیکٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ حکومت کو حق ہے کہ وہ نیا شہر بسائے۔ پالیسی فیصلوں میں جب عدالتیں گئی تو فائدہ نہیں ہوا۔ 

مزیدخبریں