کراچی : ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی فضاحسین عرف حریم شاہ کو مہنگی پڑگئی ہے۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ حریم شاہ کے بنک اکاونٹس منجمند کرنےکےلئے بینکوں کو خط لکھ دیا۔
نیو نیوز کے مطابق فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاؤنٹس ہیں۔ایف آئی اے نے لکھا کہ دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کئے جائیں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے چند دن پہلے نوٹوں کے بنڈل کےساتھ ویڈیوبنائی تھی۔ ویڈیو میں کہا گیا نا پاکستانی پاسپورٹ کی نا پیسے کی ویلیو ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی قانون کا مذاق اڑایا گیا ۔ویڈیو میں حریم شاہ کےپاس غیرملکی کرنسی دیکھی جاسکتی تھی۔
ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکربیرون ملک گئی ہیں۔فضاحسین عرف حریم شاہ کے مطابق اسے نا کسی نے روکا نا روک سکتا ہے۔ ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی۔