شیخوپورہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ نیا شہر بن رہا ہے ۔اس منصوبے سے لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ ایک نیا شہر راوی اربن بنانے جا رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ لے کر جا رہے ہیں۔
شیخوپورہ میں رکھ جھوک جنگل کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نفے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے کسی نے بھی نئے شہر بنانے پر بات نہیں کی۔ کراچی کے ساتھ بھی ایک نیا شہر بنانا چاہتے تھے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 30 ارب ڈالر کا منصوبہ بننے جارہا ہے۔ ہمیں پاکستان کیلئے نئے شہروں کی ضرورت ہے۔ دریائے راوی سکڑ کر ایک نالہ بن جائے گا۔ دریائے راوی کے کناروں پر درخت لگائیں گے۔