عاطف اسلم کی آئمہ بیگ کیساتھ تصویر، سوشل میڈیا صارفین کو کیا نظر آگیا؟

01:34 PM, 28 Jan, 2022

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار  عاطف اسلم نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو  دل جیت لیے اور اس بار وجہ ان کی آئمہ بیگ کیساتھ گزشتہ روز پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں لی گئی ایک تصویر بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا  پر  گزشتہ روز ہونے والی  پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور  آئمہ بیگ کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس نے عاطف اسلم کے مداحوں کو بے حد متاثر کر رکھا ہے۔

تقریب کے دوران  عاطف اسلم نے آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے اپنا ہاتھ گلوکار ہ کی کمر کے پیچھے رکھنے سے اجتناب کیا ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کی آنکھ نے فوراً محسوس کیا اور اس کے بعد ہی تصویر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور عاطف اسلم کے مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں